کرسچن کالونی تہکال میں شمسی توانائی پر چلنے والے ٹیوب ویل کا افتتاح

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ضلع ناظم پشاور ارباب محمدعاصم نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ممبر امین عنایت مسیح کی درخواست پر مسیحیوں کودرپیش مسائل معلوم کرنے کیلئے کرسچن کالونی تہکال پایان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم مسیحی برادری میں گھل مل گئے اور ان سے انکو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے مسیحی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے انہوں نے کرسچن کالونی میں 39 لاکھ روپے 50 ہزار روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سولر ٹیوب ویل کاافتتاح کیا اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی اور ضلعی حکومتیں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور صوبائی اور ضلعی حکومتوں اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی گئی ہے انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :