این اے تھری کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے ،میاں گل

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

․ پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)این اے تھر ی کے متوقع امیدوار حاجی میاں گل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ این اے تھری کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور این اے تھری کے عوام کوحق اور کھویا ہوا مقام بحال کرینگے۔ یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز چارسدہ روڈ شیروجنگی میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ ماضی میں این اے تھری کو نظر انداز کیا گیا ہے اوراین اے تھری میں کسی قسم کا ہسپتال نہیں بنایاگیا اور نہ ہی کوئی ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہے بلکہ حکمرانوں نے جھوٹے وعدوں کے علاوہ علاقے کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہمارے علاقے میں معمول بن گیا ہے جبکہ گرمیوں میں 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا عوام نے اپنے مطلب کے علاوہ عوامی مسائل حل نہیں کئے اس لیے ماضی میں عوام نے انکو نظر انداز کیا انہوں نے کہ انشاء اللہ اگر عوام نے موقع پر دیا تو این اے تھری کے محرومیوں کاازالہ کرینگے اوراین اے تھری کے عوام کا حق اور کھویا ہوام مقام بحال کرینگے۔