ڈائریکٹر ایجو کیشن بلتستان نے روندو میں 12ماڈل سکول بنانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

استور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان حاجی با بر خان نے روندو میں 12ماڈل سکول بنانے کا اعلان کرتے ہوئے روندو کے تمام چھ ڈی ڈی اوز کو اپنے اپنے سرکل میں ایک ایک پرائمری اور ایک ایک مڈل سکول کو منتخب کر کے اس کو ماڈل بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ورز ہائیر سکینڈری سکول میں اساتذہ کے لئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے اس حوالے سے ڈی ڈی اور روندو کے ڈی ڈی اوز کو حکم صادر کر تے ہوئے کہا کہ ماڈل سکولوں کے لئے محکمے کی جانب سے جو بھی ضروریات در کار ہوں گی وہ پوری کر دی جائے گی انھوںنے کہا کہ سرکاری سکولز کسی بھی حوالے سے نجی تعلیمی اداروں سے کم نہیں اساتذہ اپنے اور محکمے کے وقار کو بلند کر نے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کریں اور اپنے آپ کو معاشرے کے مہذب طبقہ ثابت کریں کیونکہ ایک استاد طالب عملوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اے سی محمد جعفر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کے اوپر بہت ذمہ داریاں ہیں ان سے عہدہ بر آ ہونے کے لئے اساتذہ کو انتہائی محنت کی ضروت ہے اپنے وقار کو بلند کر نے کے لئے باوقار معاشی ذرائع پر توجہ دیںایک استاد کو غیر ضروری کاروبار سے منسلک ہونا زیب نہیں دیتا اساتذہ کو سر کار کی جانب سے جو مراعات اور سہولیات دستیاب ہیں وہ کوئی کم نہیں ہے ۔