امریکی قونصلیٹ جنرل پشاورکے وفد کی ڈی جی ریسکیو1122 سے ملاقات

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

ْ پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)امریکن قونصلیٹ جنرل پشاور کے وفد نے ریسکیو1122 ہیڈکوارٹر پشاورمیںڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر اسد علی خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122) کی جانب سے عوام کوبہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی کوسراہااورامیدظاہر کی کہ ادارہ عوامی مفادمیں اسی تندہی سے خدمات سرانجام دیتارہے گااور اس کے لئے قونصلیٹ بھرپورتعاون کرے گا۔

اس موقع پر ڈی جی ریسکیوڈاکٹر اسد علی خان نے وفد کو بتایا کہ ریسکیو1122 عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے اور اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد مختلف ایمرجنسیز کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں. ریسکیو1122 نہ صرف عوام کو ایمرجنسیز کے دوران خدمات فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے بچاو اور تدارک کے لیے بھی کام کررہا ہی. ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ ریسکیو1122 اب تک دو لاکھ سے زائد افراد کو زندگی بچانے کی تربیت فراہم کرچکا ہے اور اس تربیت کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بین الاقومی اداروں کی جانب سے بھی سراہا گیا اور یہ سلسلہ تاحال جارہی ہی. اس موقع پر امر یکن قونصلیٹ جنرل پشاور کے وفد نے ریسکیو1122 کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ امریکن قونصلیٹ جنرل پشاور کے تمام اہلکاروں کو ریسکیو1122 کے اہلکار وقتا فوقتا تربیت فراہم کرتا رہتا ہے اور اس سلسلے میں پورے خیبر پختونخوا میں موجود اہلکاروں کو بھی ریسکیو1122 ہی تربیت فراہم کرے گا کیونکہ ان کی تربیت اور آلات عالمی معیار کی ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں وفد کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر اسد علی خان کو یادگاری شیلڈ اور ریسکیو اہلکاروں کو تعریفی اسناد بھی دیے گئی.