خانقاہ خانہ شریف شاہ حسین شیرازی ڈیرہ کے کیش بکس کی نیلامی

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

ڈیرہ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)خانقاہ خانہ شریف شاہ حسین شیرازی ڈیرہ کے کیش بکس کی نیلامی زیر نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عرفان اللہ محسود ان کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

نیلامی کے موقع پر محکمہ اوقاف پشاور کے ایڈمنسٹیٹر ہدایت اللہ خان اور منیجر اوقاف ڈیرہ شیر اسلم خان بھی موجود تھے ‘ ان کی نگرانی میں نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا ‘ نیلامی میں 4ٹھیکیداروں ذوالفقار ‘ نیاز حسین ‘ سید عابد حسین شاہ اور سید احسن شاہ نے حصہ لیا ‘ یہ بولی 13 لاکھ 60ہزار روپے سالانہ کی بلند ترین دیکر سید عابد حسین شاہ اور سید وسیم شاہ نے اپنے نام کرلی ‘ محکمہ اوقاف تین سال بعد کیش بکس کی نیلامی کا ٹھیکہ کرتا ہے ‘ جو کے پچھلی دفعہ 8لاکھ 70ہزار روپے میں دیا گیا تھا‘ ہر ٹھیکیدار کال ڈیپازٹ کی مد میں پانچ لاکھ روپے جمع کرتا ہے ‘ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود نے بولی میں کامیاب ہونیوالے ٹھیکیداروں کو مبارکباد پیش کی۔