ریسکیو1122ڈیرہ نے واٹر ریسکیو سروس متعارف کرادی

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

ڈیرہ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ریسکیو 1122 ڈیرہ کے میڈیا کوارڈینیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے پہلی مرتبہ خیبر پختونخواہ میں واٹر ریسکیو سروس متعارف کروائی جبکہ 2016 سے واٹر ریسکیو کے ذریعے اب تک سینکڑوں قیمتی جانیں اور املاک بچائی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائیریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخواہ ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال کی قیادت میں ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے مون سون اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے سندھ میں کی جانے والی سات روزہ ورکشاپس اختتام پذیر ہو گئی ‘ ورکشاپ کا مقصد 2010 کی سیلابی کی حال کے پیش نظر عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال نے کہا کہ ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے تیار ہے اور انکی ٹیم ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔