عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردی کی بیخ ممکن ہے،ڈی پی اوڈیرہ

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

ڈیرہ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ تھانوں میں اصلاحی کمیٹیوں کو دوبارہ بحال کیا جائیگا ‘ اس سے جرائم میں کمی آتی ہے ‘ کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام مسائل کے ادراک کیلئے ضروری ہے ‘ عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردی کی بیخ کنی ہوسکتی ہے ‘ پولیس شہریوں کو پر امن زندگی دینے کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ‘ وہ تھانہ ڈیرہ ٹائون میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے جس میں معززین کی بڑی تعداد کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹائون حافظ محمد عدنان بھی موجود تھے ‘ ڈی پی او نے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا جائیگا‘ ظفر آباد کالونی میں چیک پوسٹ کو بحال کردیا جائیگا ‘ کھلی کچہری میں تحصیل ممبران محمد خان کامرانی ‘ شیخ محمد جاوید ‘ نائب ناظم عرفان الدین محسود ‘ کونسلر محمد خان نیازی ‘ شاہ محمد اور فضل احمد نے خطاب کرتے ہوئے پولیس سے متعلقہ مسائل بیان کئے۔