ملک فلاحی جماعت اور حق ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی کیجانب سے کوئٹہ میں سیکورٹی فورس کے کیمپ پر خود کش حملہ کی مذمت

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

سکھر۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ملک فلاحی جماعت اور حق ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی ملک محمد رضوان الحق کوئٹہ میں سیکورٹی فورس کے کیمپ خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور چھ افسران و اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوںنے کہا کہ کیمپ پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے دہشت گرد اور انکی سرپرستی کرنے والے ملک دشمن عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج دیگر سیکورٹی اداروں قربانیاں قابل ستائش ہیںپوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردوں کے اس طرح کے حملوں نے سیکورٹی فورسز اور قوم کے حوصلے ختم نہیں ہونگے وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی ختم ہو گی اور دہشت گردوں کو پاک سرزمین پر کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ملک محمد رضوان الحق نے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم لواحقین کے ساتھ ہے ملک محمد رضوان الحق نے رمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کا تیز کیا جائے اور کیمپ پر حملہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :