آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کیجانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

سکھر۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے سے تاجروں اور عوام کیلئے نئی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :