سول ڈیفنس کے رضا کار ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا انصاری

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

سکھر۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سول ڈیفنس کے رضا کار ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، سول ڈیفنس آرگنائزیشن روہڑی کے رضا کار عالمی دن کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایمرجنسی ڈیوٹیز میں بے لوث اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو قابل تعریف ہے، رضاکاروں کے لئے فری یونیفارم اور دیگر مراعات کے لئے ضلعی گورنمنٹ اور ضلعی پولیس کے تعاون سے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، سول ڈیفنس کو مزید فعال کرکے تنظیم سازی اور نوجوانوں میں شعور اجاگر کیا جائے۔

جاری کرد ہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا انصاری نے یکم مارچ سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر سول ڈیفنس پوسٹ وارڈن آغا جبار خان، انچارج ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس روہڑی شفیق احمد سومرو، امتیاز بھٹو، ظفر علی دایو، محمد علی سولنگی، یامین قریشی، محمد پنہل، نعمت اللہ کورائی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پوسٹ وارڈن سول ڈیفنس روہڑی آغا جبار خان نے ممکنہ قدرتی آفات سے بچائو کے متعلق پمفلٹ بھی پیش کیا۔ اے ڈی سی ون علی رضا انصاری نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کے ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے ، علاوہ ازیں سول ڈیفنس روہڑی کے پوسٹ وارڈن آغا جبار خان نے کہا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ سعید صالح جمانی کی خصوصی ہدایت پر سول ڈیفنس ڈپٹی کنٹرولر روہڑی شفیق احمد سومرو کے خصوصی تعاون سے روہڑی شہر کے اہم چوراہوں پر بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں، تاکہ شہریوں کو شہری دفاع کے حوالے سے بھرپور معلومات فراہم کی جاسکے، عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول روہڑی کا بھی دورہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :