یو سی 4 کے چیئر مین کی جانب سے ذاتی خرچ پر نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی کام کا آغاز

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

سکھر۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے سینئر نائب صدر اور یونین کمیٹی نمبر 4جناح چوک کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے اپنے ذاتی خرچ پرترقیاتی کام کا آغاز کر دیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوں نے یونین کمیٹی نمبر 04جناح چوک کے علاقے، اہلحدیث گلی،کپڑا مارکیٹ ، جناح چوک و دیگر مقامات پر نکاسی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اپنے ذاتی اخراجات پر کراس ڈلوانے کے شروع کرائے گئے ترقیاتی کام کے آغاز کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دیکر اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے اور وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔