سکھرپولیس نے 21جواریوں اور بکیز کو گرفتار کر لیا

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

سکھر۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سکھر پولیس کیجانب سے اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں پولیس تھانہ اے سیکشن کی حدود نواب گوٹھ،تیرچوک شمس آباد، ملٹری روڈ کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 21 جواری و بکیز گرفتار کر کے مقدمہ درج درج کر لیا گیا، گرفتار جواریوں میں سہیل، اسلم لغاری، عثمان، حمزہ،منیر مغل، قائم الدین ھکڑو، خرم شہزاد آرائیں، زبیر میمن، عبدالمجید شیخ، جمیل سومرو، عامر رند، فرحان سولنگی، بلال سومرو، زاہد شیخ، محمد اعظم میمن، عبدالصمد سمیت دیگر شامل ہیں، جن کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جوا کی گیمز 18 موبائل،آکڑا بکس، نقدی و دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں، ، علاوہ ازیں ملٹری روڈ کے قریب پیٹرولنگ گشت کے دوران چوری کے ارادے سے کھڑے ہوئے ملزم اعجاز شر گرفتار کر کے بغیر لائسنس پسٹل بمعہ میگزین برآمد کرلیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اے سیکشن میں درج کرلیا گیا