سکھرسائیٹ پولیس کی کامیاب کارروائی ، کالج سے اغواء کی گئی لڑکی بازیاب کر کے ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

سکھر۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سکھرسائیٹ پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ماکہ گوٹھ ڈگری کالج سے اغواء کی گئی لڑکی سائرہ بنت صابر ما کو بیراج کالونی سے بازیاب کر کے ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا، پولیس ترجمان کیمطابق اغوا کی واردات پر ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے واقعہ کو اطلاع ملتے ہی لڑکی کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کیے ، پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی تلاشی کے عمل میں تیزی اور موثر حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئیکار لاتے ہوئے لڑکی کو باحفاظت بازیاب کرالیاجبکہ اغواء کار نواب کو گرفتار کرلیا گیا، بازیاب لڑکی وومین تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں مذید قانونی کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹی کی کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :