سکھر ڈویژن کے مختلف علاقوںمیں یکم مارچ تا 31 مارچ تک عوام کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے لیے نادرا موبائل ٹیمیں روانہ کی جائیں گی

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

سکھر۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) نادرا ریجنل آفس سکھر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سکھر ڈویژن کے مختلف علاقوںمیں یکم مارچ تا 31 مارچ تک عوام کو قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے لیے نادرا کی موبائل ٹیمیں روانہ کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق ضلع سکھر کے تعلقہ صالح پٹ اور روہڑی جبکہ گھوٹکی ضلع کے گھوٹکی ، اوباڑو اور میرپور ماتھیلو تعلقوں اور ضلع خیرپور کے تعلقہ خیرپور اور نارا کی یونین کونسلوں میں یکم تا 31 مارچ تک نادرا کی موبائل ٹیمیں قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے لیے موجود ہونگی اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کی عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں میں نادرا کی موبائل ٹیموں کے ساتھ رابطہ کریں

متعلقہ عنوان :