پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، منشیات برآمد

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

لاڑکانہ ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج تھانہ سی آئی اے انسپیکٹر محمد پریل موریو نیدوران گشت اشتہاری ملزم مختیار کھوسو، تعلقہ پولیس نے ملزم پنہل ماڑیچو کو 2 کلو چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے ملزم علی ڈنو تنیو کو 5 کلو بھنگ سمیت، رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ حبیب اللہ لانگاہ کو آدھا پاؤ چرس سمیت، الہہ آباد پولیس نے ملزم برکت منگی کو پاؤ چرس سمیت جبکہ حیدری پولیس نے روپوش ملزم جان جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :