لاڑکانہ میں ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا گیا

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

لاڑکانہ ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) پورے ملک کی طرح لاڑکانہ میں بھی ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے نئے کپڑے زیب تن کرکے خود کو تمام رنگوں میں رنگ کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ ہندو برادری کے منچلے نوجوانوں نے ہاتھوں میں رنگ لے کر موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر اپنے رشتہ داروں کو ہولی تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔