چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورپس ہیڈ کوارٹر اور ملیر گیریژن کا دورہ

جمعرات 1 مارچ 2018 23:30

کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں کورپس ہیڈ کوارٹرز اور ملیر گیریژن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورپس ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو صوبے باالخصوص کراچی کی سیکورٹی صورتحال اور کورپس کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر پاکستان رینجرز سندھ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر صورتحال، سیکورٹی اور استحکام پاکستان میں معاشی حب کراچی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کراچی اور صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ بعد ازاں چیف آف دی آرمی اسٹاف نے ملیر گیریژن میں آفیسرز سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک کے دفاع اور سیکورٹی کے لئے آفیسرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :