بھارت نے تنگ نظری کی انتہا کر دی

بھارت جانے والے پاکستانی زائرین کے مذہبی ویزوں پر پابندی لگا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 23:29

بھارت نے تنگ نظری کی انتہا کر دی
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): بھارت نے تنگ نظری کی انتہا کرتے ہوئےبھارت جانے واے پاکستانی زائرین کے مذہبی ویزوں پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے ہر سال ہندو اور سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا رخ کرتے ہیں اور پاکستانی حکومت ہر سال مہمان نوازی کی شاندار روایات کو زندہ رکھتے ہوئے نہ صرف یاتریوں کو مذہبی بنیادوں پر ویزے فراہم کرتی ہے بلکہ یاترا کے دوران انکو بہترین سہولتیں بھی فراہم کرتی ہے تا کہ زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہر سال پاکستانی بھی خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کے موقع پر بھارت کا رخ کرتے ہیں لیکن رواں سال بھارت نے تنگ نظری کی انتہا کرتے ہوئےبھارت جانے واے پاکستانی زائرین کے مذہبی ویزوں پر پابندی لگا دی۔سیکڑوں پاکستانیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کو ویزوں کے لئے درخواستیں دی تھیں، تاہم عرس کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی حکام نے تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔ جس کے نتیجے میں اب پاکستانی عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔اس قبل خواجہ نظام الدین کے عرس کے موقع پر بھی بھارت سرکار ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے۔