کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ‘ مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا میر نذیر بلوچ کے ساتھ ڈی پی او پنجگور کے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 1 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ‘ مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر بلوچ کے ساتھ ضلع ڈی پی او پنجگور کے ناروا سلوک اور بلا وجہ حراساں کرنے ان کے فرزند پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اس سے قبل بھی ناروا اور ناانصافیوں پر مبنی اقدامات کئے گئے پارٹی رہنمائوں کو دیوار سے لگانا ممکن نہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کے عزائم کامیاب ہوں گے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میر نذیر بلوچ کے ساتھ پنجگور پولیس کے اعلیٰ حکام کی ناروا سلوک اور انتقامی کارروائی اور ذہنی کوفت سے دوچار کرنے کیخلاف پارٹی کی جانب سے احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 5مارچ کو پنجگور ، تربت ، گوادر ، خضدار ، قلات ، مستونگ ،لسبیلہ ، کراچی جبکہ 8مارچ کو نصیر آباد ، جعفر آباد ، جیکب آباد ، جھل مگسی ، شہداد کوٹ ، صحبت پور ، بولان ، سبی ہرنائی اور 11مارچ کو کوئٹہ ، نوشکی ، چاغی ، خاران ، واشک ، لورالائی ، ڈیرہ غازی خان ، موسیٰ خیل ، بارکھان اور کوہلو میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ادوار میں پارٹی رہنمائوں کارکنوں کو مختلف حوالوں سے ہراساں کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں پارٹی قومی جمہوری سیاسی جہد کرتی آ رہی ہے اور بلوچستان کے کسی بھی طبقہ فکر کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :