پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملہ ملکی سلامتی اور بقاء پر حملہ تصور ہوگا، شفقت اللہ لانگو ن

ہمسایہ ممالک گوادر اور سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہے ہیں ایسے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، قبائلی و سیاسی رہنماء

جمعرات 1 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملہ ملکی سلامتی اور بقاء پر حملہ تصور ہوگاہمسایہ ممالک گوادر اور سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہے ہیں ایسے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار قبائلی و سیاسی رہنماء ٹکری شفقت اللہ لانگو نے پرانے اور نظریاتی سیاسی ورکروں کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیاانہوں نے کہا کہ نوحصار میں ایف سی اور سمنگلی روڈ پر دن دھاڑے ڈی ایس پی کی گاڈی پر حملہ اور شہادتوں پر غن و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر حملہ کرکے سی پیک کو ناکام اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور یہ کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھ کر پولیس اور سیکورٹی اداروں کا مورال گرانے اور پسپا کرنے اور عوام کو خوف زدہ کرنے کی مزموم سازش ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کہی مہینوں سے بلوچستان کے پولیس آفیسرز پر حملہ ایسے ملک دشمن ‘عوام دشمن اور وحشت ناک دہشت گردی کے واقعات میں ملوث اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں اور مزید معصوم جانوں سے کھلنے جیسا واقعات کی روک تھام کیا جا سکے۔