حکومت پاکستان کے افسران کی ترقیو ں و تبادلوں کے احکامات جاری

جمعرات 1 مارچ 2018 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) حکومت پاکستان نے مختلف سروسز گروپس کے افسران کی ترقیو ں و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔گریڈ بیس کے آفیسر بشارت محمود شہزاد کو گریڈ اکیس میں ترقی دیکر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے الطاف حسین کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی دیکر ڈائریکٹر انوسٹی گیشن ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے ۔

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22کے آفیسرنور احمد کا بطور سیکرٹری فیڈرل ٹیکس محتسب تبادلہ کرکے انہیں سپیشل سیکرٹری فنانس ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے ،اسی طرح پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ21 کے آفیسر ڈاکٹر احمد مجتبٰی میمن کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کردیا گیاہے جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکائنٹس سرو س کے گریڈ21کے آفیسر سید غضنفر عباس جیلانی کا بطور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج)اکنامک افیئرز ڈویژن کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :