عوام کے دلوں سے کوئی بھی محمد نوازشریف کی محبت کو نکال نہیں سکتا،چوہدری محمد ریاض

جمعرات 1 مارچ 2018 23:20

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) محمد نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوںنے صحیح معنوںمیں عوام کی خدمت کر کے حق نمائندگی ادا کیا‘ اقتدار اور پارٹی عہدہ سے ہٹایاگیا لیکن عوام کے دلوں سے کوئی بھی محمد نوازشریف کی محبت کو نکال نہیں سکتا‘ عوام کے دلوں پر آج بھی محمد نوازشریف راج کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں جس کی واضح جھلک ان کے جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت ہے چوہدری محمدریاض نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی فتح حاصل کرے گی اقتدار میں آنے کیلئے عوامی خدمت ضروری ہے جو مسلم لیگ ن ہی کر سکتی ہے احتجاج اور دھرنے دینے والے ایک بار پھر اسی طرح روڈوں پر ہی نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :