بلدیہ شعبہ خوراک کے مرچوں اوردیگرمصالحہ جات بنانے اورپیکنگ کرنے والے کارخانوں پرچھاپے

جمعرات 1 مارچ 2018 23:20

حیدرآباد؂یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) بلدیہ شعبہ خوراک نے مرچوں اوردیگرمصالحہ جات بنانے اورپیکنگ کرنے والے کارخانوں پرچھاپے مارکر 4من سے زائد مرچوں میں ملاوٹ کے لئے لایاجانے والا رنگ اورمضرصحت تیل کے درجنوں ڈرم برآمداوربڑی تعداد میں بھوسے کی بوریاں برآمد کرلیںفوڈڈپارٹمنٹ نے کارخانوں سے نمونے تحویل میں لے کرلیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیج دئیے،کاروائی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد کے احکامات کی روشنی میں میونسپل کمشنر کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے شعبہ خوراک نے فوڈ کنٹرولنگ آفیسر توحیداحمد راجپوت کی سرکردگی میں نہروں کے اطراف اورگنجان آبادی والے علاقوں میں قائم مرچوں کی پسائی،تیاری اورپیکنگ کرنے والے ایک درجن سے زائد کارخانوں پرچھاپے مارکر4من سے زائد مرچوں میں ملاوٹ کیلئے لایاجانے والارنگ ،بھوسے کی بوریاں اورمضرصحت تیل برآمد کرلیا،کاروائی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے احکامات کی روشنی میں میونسپل کمشنر شاہد علی خان کی نگرانی میں کی گئی ،کاروائی کے دورا ن فوڈڈپارٹمنٹ نے کارخانوں سے نمونے حاصل کرنے کے بعد انہیں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری روانہ کردیا،فوڈ کنٹرولنگ آفیسر نے بتایا کہ جن کارخانوں پر کاروائی کی گئی ہے ان میں اکثریت کارخانوں کے فوڈلائیسنس اورٹریڈ مارک نہیں ہے اورتیار کئے جانے والے مصالحہ جات پرکوئی ایکسپائیری تاریخ درج کی جاتی ہے ،جبکہ مرچوں میں ملاوٹ کے لئے لایاجانے والا4من سے زائدرنگ ،بھوسے کی بوریاں اورجانوروں کی آرائیشیوں سے حاصل کئے جانے والامضر صحت تیل کے درجنوں ڈرم برآمد کئے گئے ہیں ،انہوں نے بتایاکہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آتے ہی فوڈ قوانین کے مطابق مقدمات درج کرکے ملاوٹ اورمضر صحت مصالحہ جات اورمرچوں کی تیاری اورفروخت میں ملوث افراد کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔