حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل

جمعرات 1 مارچ 2018 23:20

حیدرآباد؂یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو کی ہدایات پر پورے حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی اور صارفین کو درست بلنگ چیک کرنے کیلئے حیسکو کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور نادہندگان کے بجلی کے کنشن بلا تفریق منقطع کرنے کی کارروائیاں کی جائیں گی۔

حیسکو چیف نے اسپیشل ریکوری ٹیموں کو واضح ہدایات دیں ہیں کہ نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی اولین ترجیح بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کمرشل ادارہ ہے جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام نہیں چلا سکتا اس لیے صرف اور صرف واجبات کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بجلی فراہم کی جائے گی ، اور نادہندگان اپنے واجبات کی آسان ادائیگی کیلئے کسٹمرز سروس سینٹر پر جاکر بجلی کے بلوں کی اقساط بنواکے جمع کراسکتے ہیں ، اور یہ لازمی ہے ، ورنہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر کنکشن نہیں چلنے دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بجلی چوری کی روک تھام کا عمل بھی جاری ہے اس وقت حیسکو کے ٹوٹل54 ارب 24کروڑ94لاکھ 10 ہراز روپے کے واجبات ہیں جس میں وفاقی اداروں پر 2 ارب 45کروڑ89لاکھ 30 ہزار ، صوبائی اداروں پر 69کروڑ98لاکھ 70 ہزار روپے جبکہ نجی صارفین پر51ارب 9کروڑ 6 لاکھ 10 ہزار روپے کے واجبات ہیں ہیں تفصیلات کے مطابق آپریشن سرکل حیدرآبادکے وفاقی اداروں پر 85 کروڑ 13 لاکھ 20 ہزار، صوبائی اداروں پر 7کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار، نجی صارفین پر19 ارب 85 کروڑ 52لاکھ 80 ہزار۔

آپریشن سرکل لاڑ کے وفاقی اداروں پر41 کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار، صوبائی اداروں پر 3کروڑ 43 لاکھ 60 ہزار، نجی صارفین پر16 ارب ایک کروڑ 24لاکھ50 ہزار آپریشن سرکل نوابشاہ کے وفاقی اداروں پر 5کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار، صوبائی اداروں پر 36کروڑ 2 لاکھ 30 ہزار، نجی صارفین پر11 ارب 70 کروڑ 7لاکھ 30 ہزارروپے اور آپریشن سرکل میرپورخاص کے وفاقی اداروں پر ایک ارب 13کروڑ 92 لاکھ 60 ہزار، صوبائی اداروں پر 22کروڑ 70 لاکھ4 ہزار، نجی صارفین پر3 ارب 52 کروڑ 21لاکھ 50 ہزارروپے کے واجبات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :