حیدرآباد میں دن دھاڑے قتل کی واردات ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا

جمعرات 1 مارچ 2018 23:20

حیدرآباد۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) حیدرآباد میں دن دھاڑے قتل کی واردات ، نامعلوم افراد نے نوجوان ریاض سولنگی کو گولیاں مار کر قتل کردیا ،لطیف آباد یونٹ نمبر3آٹو بھان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان ریاض سولنگی کو گولیاں مار کر ہلا ک کردیا۔ وہ گذشتہ ہفتہ جمعرات کے دن ہی سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے‘ تقریباً ڈیڑھ سال قبل2016ء میں اکبر سی این جی اسٹیشن پر سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کا سحرش نگر کے رہائشی ڈومکی و کھوسہ برادری کے کچھ افرادسے جھگڑا ہوا تھاڈنڈے ، سریا اور کلہاڑی کے آزادنہ استعمال سے دونوں طرف لوگ زخمی ہو ئے اور حملہ آوروں کا ایک شخص گلاب خان کھوسہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گیا تھا جس کے قتل کے الزام میں ریاض سولنگی گرفتار تھا اور 22فروری کو ضمانت پر رہا ہو اتھا جبکہ اسکے تین بھائی ایاز سولنگی ، ارشد سولنگی اور الیاس سولنگی ابھی سینٹرل جیل میں بند ہیں قتل کی اس واردات کے خلاف سولنگی برادری نے آٹو بان روڈ پر دھرنا دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا دھرنے کی وجہ سے آٹو بان روڈ پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور بیشتر دکانیں بھی بند ہو گئیں ہیں حسین آباد پولیس نے شاہ نواز کھوسہ ولد قربان کھوسہ مرحوم،نواز کھوسو ولد قربان کھوسو مرحوم اورقربان ڈومکی کے خلاف ابتدائی مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے اور بعض مقامات پر چھاپہ مار کر کچھ گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ذمہ دار ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی ہے مقتول ریاض سولنگی مقامی زمیندار میاں عبداللہ شیخ کے پاس بطور ڈرائیور ملازم تھا جبکہ اسکے بھائی سی این جی اسٹیشن پر کام کرتے ہیں -

متعلقہ عنوان :