چکوال میں فائرنگ سے چھ سالہ بچہ اور 25سالہ شادی شدہ خاتون گولیاں لگنے سے شدید زخمی

جمعرات 1 مارچ 2018 23:20

چکوال ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) محلہ عید گاہ بھون روڈ چکوال میں جمعرات کی شام فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا جس کے نتیجہ میں چھ سالہ بچہ اور 25سالہ شادی شدہ خاتون گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد رکشے میں آئے اور انہوں نے خاتون استانی اور ایک بچے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں مہرین عقیل زوجہ عقیل یوسف اور شاہد احمد ولد شوکت عمر چھ سال ساکن محلہ عید گاہ چکوال کو گولیوں کے زخم آئے۔ ریسکیو1122 نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کوئی ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔