دو بیویاں رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دو بیویاں رکھنے والے مردوں کو الاؤنس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 23:18

دو بیویاں رکھنے والوں کے لیے خوشخبری
ابوظہبی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): متحدہ عرب امارات میں دو بیویاں رکھنے والوں کو حکومت کی جانب سے خوشخبری سنا دی گئی۔ اماراتی حکومت نے دو بیویاں رکھنے والے مردوں کو ہاوسنگ الاؤنس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت انفراسٹرکچر نے متحدہ عرب امارات میں غیر شادی شدہ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اماراتی مردوں کو شاندار پیشکش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبداللہ نے فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ جو اماراتی شہری دو بیویاں رکھے گا اسے شیخ زید ہاؤسنگ اسکیم کے تحت الاؤنس دیا جائے گا۔ دوسری بیوی کے لیے وہی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو پہلی بیوی کے لیے دی جاتی ہیں ۔ایسا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی غیر شادی شدہ خواتین کی تعداد میں نمایاں کمی لانا ہے جو کہ گزشتہ سالوں میں پریشان کن حد تک بڑھ چکی ہے۔