پیراگون سٹی نیب کے نشانے پر، ایک ہی دن میں دوسرا چھاپہ

نیب نے پیراگون سٹی چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 22:48

پیراگون سٹی نیب کے نشانے پر، ایک ہی دن میں دوسرا چھاپہ
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): پیراگون سٹی نیب کے نشانے پرآ گئی،نیب نے ایک ہی دن میں دوسرا چھاپہ مار دیا۔ نیب اہلکاروں نے پیراگون سٹی چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آج لاہور کے علاقے برکی میں واقع پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیاتھا۔

(جاری ہے)

نیب نے چھاپہ پیراگون سوسائٹی کے اکاونٹس آفس پر مارا اور اہم ریکارڈ اور کمپیوٹرز اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیب نے ایک ہی دن میں پیراگون سٹی پر دوسرا چھاپہ مارا۔نیب اہلکاروں نے پیراگون سٹی چیف ایگزیکٹو ندیم ضیا کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا۔ یاد رہے کہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملکیت ہے اورآشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پیراگون سوسائٹی کے دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پیراگون سٹی نیب کے نشانے پر، ایک ہی دن میں دوسرا چھاپہ