موسم کی کروٹ؛ کل سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 22:33

موسم کی کروٹ؛ کل سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): موسم نئی کروٹ لینے کو تیار،محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کرڈالی۔تفصیلات کے مطابق جاتی سردی جانے کا نام نہیں لے رہی۔ ہوا کی خنکی کم ہوئی ہی تھی کہ موسم نئی کروٹ لینے کو تیار ہو گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی کرڈالی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24گھنٹوں کےدوران اسلام آباد،راولپنڈی،لاہوراورگوجرانوالہ میں بارش کاامکان ہے جبکہ فیصل آباد،سرگودھا،فاٹااورگلگت بلتستان میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کل کوہاٹ،بنوں اوربالائی خیبرپختونخوامیں چندمقامات پربارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔