وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے مال گاڑی کی ڈی ریلمنٹ پر رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 1 مارچ 2018 22:35

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے مال گاڑی کی ڈی ریلمنٹ پر رپورٹ طلب ..
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز سے سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کی ڈی ریلمنٹ پر دس روز کے اندر مکمل تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ، وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ انسپکٹر آف ریلویز کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں خامیوں کی اصلاح اور نظام کی بہتری کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے ،انہوں نے یہ باتیں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ، اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمد جاوید انور ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی ، ایف اے اینڈ سی اے او ڈاکٹر محمدسعید، سی سی ایم وقار احمد شاہد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلویز کو رپورٹ پیش کی گئی کہ متاثرہ ٹریک کو مرمت کرنے کے بعد اپ اور ڈائون ٹریفک کو بحال کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :