ملک میں تعلیم عام کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ،ڈاکٹر مختار احمد

جمعرات 1 مارچ 2018 22:33

گوجرانوالہ ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ڈاکٹر مختار احمد سیکرٹری گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈنے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ قومیں ہی دنیا میں نام پیدا کرتی ہیں۔ ملک میں تعلیم عام کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے ، نجی تعلیمی ادارے بھی تعلیم کی روشنی عام کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکول شاہین آباد کیمپس کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق،ریجنل مینجر الائیڈ سکولز سہیل اشرف،صدر گوجرانوالہ بار نور محمد مرزا،ماہر تعلیم ستارہ امتیاز جمیل نجم،چوہدری عاصم رفیق، ذیشان بٹ،ماہر تعلیم طارق محمود مغل ،چوہدری رضوان،سینئر لایئر کلیم غوری،یاسر عرفات،عثمان یوسف،پرنسپل مس حناء اقبال و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سکول کے طلبانے مختلف ڈرامے اور ٹیبلوز اور جسمانی کھیل کے کرتب پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا اور خوب داد دی ،طلباکی طرف سے تعلیم کی اہمیت ،والدین کے احترام اور دیگر دلچسپ اور سبق آموز ڈراموں کو بھی خوب سراہا گیا، تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلبا ء و طالبات میں اسناد ،شیلڈز ،میڈلز بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :