نوجوان مستقبل کے معمار ہیں،خواجہ شجاع اللہ

جمعرات 1 مارچ 2018 22:33

گوجرانوالہ ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)سما جی رہنما خواجہ شجاع اللہ نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں تعلیم پر خصو صی توجہ ملکی تر قی کا پیش خیمہ ہے اس لئے طلباء و طالبات کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مر کوز کریں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گر لز ایلیمنٹری سکول کی سالا نہ تقریب تقسیم انعا ما ت سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ تر قی یا فتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا ہو نے کیلئے تعلیم پر خصو صی توجہ دینا ہو گی ان کا کہنا تھا کہ طلباء کسی بھی قوم کا اثا ثہ ہو تے ہیں ملک وقوم کی ترقی میں طلباء کا کردار کلیدی ہو تا ہے تعلیم کے بغیر کو ئی معا شرہ تر قی نہیں کر سکتا اس لئے ملک کو تر قی کی راہ پر گا مزن کر نے کیلئے طلبہ و طالبات تعلیم پر خصو صی توجہ دیں تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے سا لا نہ تقریب تقسیم انعامات کے اختتام پر مہمان خصو صی سما جی رہنما خواجہ شجا ع اللہ نے پو زیشن ہو لڈر طا لبا ت میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔