قصور، چہارم کلاس کی طالبہ سے زیادتی کر نے وا لے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

جمعرات 1 مارچ 2018 22:33

قصور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) تھانہ چھانگا مانگاپولیس نے چہارم کلاس کی 9سالہ معصوم طالبہ کو زیادتی کا نشانے بنانیوالے دو درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کی رہائشی مسمات نسرین بی بی زوجہ محمد صدیق نے تھانہ چھانگامانگا پولیس کو بتایا کہ سائلہ کی 9سالہ بیٹی افشاں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چھانگامانگا میں چہارم کلاس میں زیر تعلیم ہے گزشتہ روز وہ سکول سے واپس گھر آرہی تھی کہ راستہ میں درندہ صفت ملزم ندیم اپنی فروٹ کی دکان میں لے گیا جہاں پر ملزم عظیم پہلے سے موجود تھا ،ملزم ندیم نے دکان کا شٹر نیچے گرا کر میری بیٹی افشاں کیساتھ زیادتی کی اس کے بعد ملزم عظیم نے میری بیٹی کیساتھ بدفعلی کی ،ملزم ندیم نے میری بیٹی سے کہا شام کو دوبارہ آجانا تمہیں پچاس روپے دیں گے اور پچیس روپے دیکر گھر بھیج دیا جو میری بیٹی روتی ہوئی گھر آگئی ،تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے فوری طور پر نسرین بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے دونوں درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :