اوکاڑہ، قتل اور خود کشی کے دو واقعات میں 17سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق

جمعرات 1 مارچ 2018 22:33

اوکاڑہ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) قتل اور خود کشی کے دو واقعات میں 17سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے واقعات کے مطابق نواحی آبادی فرید کورٹ کی رہائشی 17سالہ لڑکی س نے گھریلو ناچاکی پر دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے دوسرے واقعہ میں نامعلوم قاتلوں نے حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی عبدالجبار کوقتل کر کے نعش تالاب میںپھینک دی ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :