کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلوچ کلچرڈے کل منایا جائے گا

جمعرات 1 مارچ 2018 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میںبلوچ کلچرڈے کل (جمعہ کو )منایا جائے گا کوئٹہ میں بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب بینظیرپارک میں ہوگی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سمیت اعلیٰ حکا م شرکت کریںگے تفصیلات کے مطابق 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں منعقد حوگی اس تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم ‘صوبائی وزراء اراکین اسمبلی بلوچ کلچر ڈے کے بانی احمد اقبال بلوچ و دیگر شخصیات بلوچ کلچر ڈے کے اس پروقار تقریب میں شرکت کریں گے بلوچ کلچر ڈے کی یہ تقریب اساس آرٹس اینڈ کلچرل پروڈکشن بلوچستان کے زیر اہتمام منعقد ہوگی اساس کے ایگزیکٹوڈائریکٹر وطن یارخلجی نے کہاہے کہ اس سال کوئٹہ میں بلوچ کلچر ڈے کو شاندار انداز میں منانے کے لئے مرکزی تقریب کا انعقاد 2 مارچ کو بے نظیر فیملی پارک میں کیا گیا ہے 2 مارچ کو صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک رنگارنگ تقریب جاری رہے گی تقریب میں بلوچی کلچرل کو روشناس کرانے کے لئے مختلف نوعیت کی سرگرمیاں منعقد ہونگی جبکہ نوجوانوں کے بلوچی چاپ بلوچی میوزیکل شو اور بلوچی مصنوعات پر مبنی سٹالز بھی لگائے جائیں گے وطن یار خلجی نے کہاکہ بلوچ کلچر ڈے میں فیملیز کے لئے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ میوزیکل شو سمیت سٹالز اور تمام سرگرمیاں اور بے نظیر فیملی پارک میں داخلہ عوام کے لئے فری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :