سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی‘ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا

جمعرات 1 مارچ 2018 22:13

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) وفاقی دارالحکومت میں سہولیات کی فراہمی اور ترقی کو قوانین کے مطابق یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں قائم کی جانے والی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمہ کے لیے جاری مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز بھی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا تا کہ شہر کی خوبصورتی اور گرین کریکٹر کو محفوظ کیا جا سکے ۔

اس ضمن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جابہ تیلی کے علاقے میں ویل ڈوزر کے ساتھ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک کنال سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ چاردیواری اور چار کمروں کو مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی کو واگذار کروایا ۔

(جاری ہے)

گرائے جانے والے دیگر چار کمرے زیر تعمیر تھے جن کی دیواروں کی اونچائی تقریباً 08 فٹ تھی اور چار دیواری بھی تعمیر کی گئی تھی۔

اسی طرح ڈیڑھ کنال اراضی پر غیر قانونی طور پر لینٹر ڈالا ہوا تھا جس کے اندر چار کمرے تعمیر کئے گئے تھے کو گرا دیا گیا ۔آپریشن کے دوران رہائشیوں نے سی ڈی اے کے عملہ پر پتھرائو شروع کر دیا جس پر کاروائی کو روک متعلقہ تھانہ شہزاد ٹائون کو صورتحال کے بارے میں ضروری قانونی کاروائی عمل میںلانے کے لیے رپورٹ درج کروا دی گئی ہے تاکہ کارِ سرکار میں مداخلت کرنیوالوں کو قرار واقعی سزا مل سکے اور آئندہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے والے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :