طلبہ پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، وائس چانسلر

جمعرات 1 مارچ 2018 22:13

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد ذکریانے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے اورپاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے طلباء وطالبات اپنا کردار کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹرساجد رشید ،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، فیکلٹی ممبران اور بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین موجود تھے، وائس چانسلر نے کہا کہ طلباء و طالبات کو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہوئے پوری لگن، ایمانداری اور محنت سے کام کرنا چاہیے، طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر والدین مبارکباد کے مستحق ہیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملک کا بہترین تعلیمی ادارہ ہے ،انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو درپیش توانائی بحران کے خاتمے میں اپنا کردار ادا رکریں، تقریب میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے بی ایس آنرز سیشن 2014-18ء کی53 طلباء و طالبات میں ڈگریاں جبکہ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :