کراچی ، حافظ نعیم الرحمن سے آ ل کچھی سپریم کونسل کے وفدکی ملاقات،

جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا

جمعرات 1 مارچ 2018 20:57

کراچی ، حافظ نعیم الرحمن سے آ ل کچھی سپریم کونسل کے وفدکی ملاقات،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نورحق میں آ ل کچھی سپریم کونسل کے نے ممبر سینئر رہنما حاجی اسحاق سومرو کی قیادت میں ملاقات کی اور جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔ وفد میں آ ل کچھی سپریم کونسل کے ممبران محمد حسین چانیا ، شہزاد خلیفہ ، کامران سوڈو، محمد صدیق سنگھار،انفارمیشن سیکریٹری آصف کاٹھیا واڑی اور دیگر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، امیر ضلع جنوبی عبد الرشید ، نائب امیر زون لیاری فتح محمد ، طاہر، یوسی کے چیئرمین فضل الرحمن اکبر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک اور قومی شناختی کارڈ کے حصول کے حوالے سے قابل ستائش اور قابل تحسین جدوجہد کی ہے جس پر جماعت اسلامی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے وفد کا خیر مقدم کیا او ر کہا کہ ہماری کاوشوں کوسراہنے پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،کے الیکٹرک اور نادرا کے حوالے سے کامیابی عوامی جدوجہد کے باعث ممکن ہوئی ۔ چاکیواڑہ نادرا آفس پر احتجاج کے موقع پر آفس کی حالت زار دیکھ کر بہت افسوس ہوا تھا ، لمبی لمبی قطاریں لگانے کے بعد بھی ٹوکن نہیں ملتے تھے ۔ آپ لوگوں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مسائل حل کرانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا اور دراصل مسئلہ نکلنے سے ہی حل ہوتا ہے اور آپ نکلے ہیں تو مسئلہ حل ہوا ہے ۔

جماعت اسلامی لیاری کے عوام کے لیے آرفن کیئر پروجیکٹ کو جلدشروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی جانب سے ہفتہ 3مارچ کو نشتر پارک میں’’ ورکرز کنونشن ‘‘کی دعوت دی جسے وفد نے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ عبد الرشید نے کہا کہ جماعت اسلامی لیاری میں 400یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ، جماعت اسلامی مقامی مسائل پر عوام کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور باہمی اتحاد سے ہی مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے۔

محمد صدیق سنگھار نے کہا کہ لیاری نادرا آفس میں صبح 4بجے سے خواتین کو قطار لگا کر اپنے باری کا انتظار کرنا پڑتاتھا اور صرف 80ٹوکن جاری ہوتے تھے لیکن جماعت اسلامی کی کامیاب جدوجہد کے بعد عوام کو ریلیف حاصل ہوئی ہے ۔ جماعت اسلامی ہی مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن ہے ۔#

متعلقہ عنوان :