جو بندہ جھوٹ بولتا رہے وہ اس کی عادت بن جاتی ہے، کیپٹن(ر)صفدر

جیسے کارروائی ہورہی ہے پانی میں سے گھی نہیں جھاگ نکلے گا،ریڈلے اورواجد ضیاء کے بیانات کے بعدتو کیسز فارغ ہو گئے متحانی وقت میں ایک گھنٹے میں پرچہ حل کرنا ہوتا ہے،میاں صاحب سے پہلے ہی پرچہ چھین لیا جاتا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 1 مارچ 2018 20:55

جو بندہ جھوٹ بولتا رہے وہ اس کی عادت بن جاتی ہے، کیپٹن(ر)صفدر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ جو بندہ جھوٹ بولتا رہے وہ اس کی عادت بن جاتی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ احتساب عدالت کے اوپرمانیٹر بیٹھا ہوا ہے،جیسے کارروائی ہورہی ہے پانی میں سے گھی نہیں جھاگ نکلے گا،ریڈلے اورواجد ضیاء کے بیانات کے بعدتو کیسز فارغ ہو گئے،امتحانی وقت میں ایک گھنٹے میں پرچہ حل کرنا ہوتا ہے،میاں صاحب سے پہلے ہی پرچہ چھین لیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کوایک دن بھی دفترمیں آرام سے نہیں بیٹھنے دیا گیا،جسٹس منیرکے غلط فیصلے سے پاکستان دو لخت ہوا، جولائی کے فیصلے کے بعد اب انصاف ملنے کی توقع نہیں،ان کا کہنا تھا کہ جو بندہ جھوٹ بولتا رہے وہ اس کی عادت بن جاتی ہے،اس کوپتا ہے کہ اس کے لیے ایمپائربھی پیچھے کھڑا ہو جائے گا،

متعلقہ عنوان :