وزارت داخلہ نے جماعت الدعوةاور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد کردیئے ۔ 170جائیدادیں تحویل میں لے کر40 ویب سائٹس بھی بند کردی گئیں

جمعرات 1 مارچ 2018 20:55

وزارت داخلہ نے جماعت الدعوةاور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) وزارت داخلہ نے جماعت الدعوةاور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے آپریشنز حکومتی تحویل میں لے کر دونوں تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیئے۔دونوں تنظیموں کی 170جائیدادیں تحویل میں لے کر ایمبولینسز انجمن ہلال احمر کے سپرد کردی گئی ہیں، 40 ویب سائٹس بھی بند کردی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلے جماعت الدعوةاور اس کے ذیلی اداروں کو عطیات اور چندہ دینے پر مکمل پابندی عائد کی تھی جب کہ گزشتہ روز اس کے منقولہ، غیر منقولہ اور انسانی وسائل پر پابندی لگاتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوةکے تمام آپریشنز اسلام آباد انتظامیہ اور پنجاب حکومت کے حوالے کردیئے، ان میں کچھ اسکول اور مدارس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوةسے منسلک 69 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، دونوں جماعتوں کی ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم بھی منجمد کردی گئی جب کہ 70 افراد کے خلاف 141 کیسز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں تنظیموں کی 170جائیدادیں تحویل میں لے کر ایمبولینسز انجمن ہلال احمر کے سپرد کردی گئی ہیں، جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے وابستہ 40 ویب سائٹس بھی بند کردی گئی ہیں۔جب کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے امریکا اور فرانس سے بھی دونوں تنظیموں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہیکہ وزیراعظم کو اس حوالے سے دوروز قبل بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :