وزیراعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسپاہیوں کو خراج عقیدت، لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

جمعرات 1 مارچ 2018 20:25

وزیراعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھارتی فائرنگ کے باعث شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہیوں منیر چوہان اور عامر حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاںقابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی قوم بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے ۔