الیکشن کمیشن نے میڈیا سے بڑی پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن میں میڈیا کو کوریج کی اجازت دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 20:18

الیکشن کمیشن نے میڈیا سے بڑی پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): الیکشن کمیشن نے میڈیا سے بڑی پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا.الیکشن کمیشن نےسینیٹ الیکشن میں میڈیا کو کوریج کی اجازت دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا.تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےمیڈیا کو کوریج کی اجازت دینے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیاکوپارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ الیکشن کیلیےداخلے کی اجازت دی جائے۔میڈیاہمارااہم ستون ہے۔میڈیا کوریج کیلیےمعمول کےمطابق اپنی پریس گیلری میں جائے۔اسپیکرقومی اسمبلی نےبھی سیکریٹری الیکشن کمیشن سےرابطہ کیاتھا۔یاد رہےکہ پہلے سینیٹ الیکشن میں میڈیا کی کوریج پر پابندی لگا دی گئی تھی اور الیکشن کے روز اسمبلیوں کو میڈیا کے لیے نو گو ایرا قرار دے دیا تھا۔