صارفین شکایات کے ازالہ کے لئے کسٹمرسروسز سنٹرز سے رابطہ کریں،چیف ایگزیکٹو میپکو

جمعرات 1 مارچ 2018 20:18

ملتان۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ صارفین شکایات کے ازالہ کے لئے کسٹمرسروسز سنٹرز سے رابطہ کریں اور شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کریں ،ہم فوری طورپر اُن کے خلاف ایکشن لیں گے ۔ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کھلی کچہری میں شکایات سننے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید طریقے سے میٹرریڈنگ اور بلنگ کی تفصیلات صارفین تک پہنچانے کے بعد ریڈنگ اور بلنگ کی شکایات کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ۔

صارفین کی سہولیات کے لئے ہیڈ کوارٹر کی سطح پر بھی کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری اورچیف انجینئر کسٹمرسروسز انجینئر خواجہ غلام یاسین نے کھلی کچہری میں16صارفین کی شکایات پر احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں رشیدہ بی بی ( ملتان ) نے نئے گھریلو کنکشن،مظہر حسین (کوٹ ادو ) نے بل درستگی ،محمد اسلم (کہروڑپکا ) نے بل درستگی، افضل (احمد پور ایسٹ) نے گھریلو/کمرشل بلوں کی درستگی، جمشید (تونسہ )نے جرمانہ بل کی درستگی،کبیراحمد ( مظفرگڑھ) نے کھمبے کے اجراء، مختیار(شاہ رکن عالم) نے نئے کنکشن کے لئے ٹرانسفارمر،محمد ارشد جاوید ( ملتان ) نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کے خاتمہ، عبدالرزاق (ملتان ) نے ڈیمانڈ نوٹس کی تاریخ میں توسیع، جاوید اقبال (شجاع آباد) نے بل درستگی، زاہد حسین ( ملتان ) تارکی منتقلی، خلیل احمد (شجاع آباد) نے بل درستگی، محمد عرفان ( شاہ رکن عالم ) نے 11KVلائن کی شفٹنگ، جاوید اختر (شاہ رکن عالم ) نے بل درستگی اور محمد اسلم (ملتان ) نے نئے میٹرکی تنصیب کی درخواستیں دیں ان درخواستوں پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو نے موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے ۔