بورے و الا،ساڑھے چار سال سے لاپتہ کسان کا تاحال سراغ نہ مل سکا

جمعرات 1 مارچ 2018 20:18

بورے والا۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)ساڑھے چار سال سے لاپتہ کسان کا تاحال سراغ نہ مل سکا ،لاپتہ کسان کے اہل خانہ اور رشتہ دار پریشان ،پولیس سے کسان کی بازیابی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 311ای بی کے رہائشی کسان محمد شکور جوئیہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی 45سالہ منظور احمد جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے 30اکتوبر 2013ء سے لاپتہ ہے جس کی گمشدگی کی اطلاع متعلقہ تھانہ ساہوکا میں بھی کی گئی لیکن تاحال 4سال گزرنے کے باوجود اس کا کہیں کوئی سراغ نہیں مل سکا ، محمد شکور نے پولیس اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اس کے بھائی کا سراغ لگا کر اسے بازیاب کروانے میں ان کی مدد کی جائے۔