ڈی سی صوابی کے زیرصدارت سرکاری وغیرسرکاری محکموں کے سربراہان کااجلاس

جمعرات 1 مارچ 2018 20:14

صوابی۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ نے ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں اور غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان کا ایک اجلاس منعقد کیا۔

(جاری ہے)

جس میں اُن پر زور دیا گیاکہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں اور گلی کوچوں، راستوں ، نالیوں ، دفاتر میں صفائی کا خاص اہتمام کریں تاکہ ڈینگی جیسے موذی مرض کا مقابلہ بروقت کیا جاسکے۔ تمام NGOs پر زور دیا گیا کہ وہ شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں اور ہر دکاندار کوہدایت جاری کریں کہ وہ اپنے دکان کے سامنے دو گملے ضرور لگائیں تاکہ ضلع صوابی کو صوبے بھر میں منفرد مقام حاصل ہوسکے۔