تحصیل کونسل محمد اسحاق غٹ دا تحصیل اپوزیشن لیڈر بٹ خیلہ منتخب

جمعرات 1 مارچ 2018 20:14

ملاکنڈ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے ممبر تحصیل کونسل محمد اسحاق غٹ دا تحصیل اپوزیشن لیڈر بٹ خیلہ منتخب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ منتخب ممبران نے مجھے اپوزیشن لیڈر منتخب کرکے جو اعتماد کیا ہے اس کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائونگا اور تمام ممبران کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا ۔

انہوں نے کہا کہ ممبران کے اعتماد اور حوصلہ آفزائی کا بے حد مشکور و ممنون ہوں اور انشاء الله میری کوشش ہو گی کہ تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے تمام ممبران کو مساوی فنڈز اور حقوق دلائوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے کہنے اور مشورے پر تحصیل ناظم بٹ خیلہ نے تمام ممبران کو مساوی فنڈز دینے کا اعلان کیا ہے جس پر اس کا مشکور ہوں ۔

متعلقہ عنوان :