یاسین ملک یوتھ ممبرتحصیل کونسل بٹ خیلہ اورتسلیم اکبرخاتون ممبرمنتخب

جمعرات 1 مارچ 2018 20:14

ملاکنڈ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) یاسین ملک پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ممبر تحصیل کونسل بٹ خیلہ اور تسلیم اکبر مخصوص نشست پر خاتون ممبرتحصیل کونسل منتخب ہو گئی ۔ نومنتخب ممبران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا ۔ تحصیل ناظم بٹ خیلہ فضل واحد لالاجی نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

نومنتخب ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے اجلاس کے دوران لیا گیا جس میں تحصیل نائب ناظم پیر صفدر شاہ ، اپوزیشن لیڈر محمد اسحاق خان سمیت تمام ممبران نے شرکت کی ۔

مذکورہ دونوں نشستیں پی ٹی آئی کے یوتھ ممبر شاہد خان اور خاتون ممبر غزالہ خان کے استعفوں کے بعد خالی ہوئے تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے یاسین ملک اور خاتون ممبر تسلیم اکبر کے منتخب ہونے کی نوٹفیکیشن جاری کردئیے ہیں ۔