تحصیل کونسل بٹ خیلہ نے سواآٹھ کروڑکا سالانہ بجٹ برائے سال 2017-18کے تقسیم کار کی منظوری دیدی

جمعرات 1 مارچ 2018 20:14

ملاکنڈ۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) تحصیل کونسل بٹ خیلہ نے گرما گرم بحث کے بعد سالانہ بجٹ برائے سال 2017-18کے فنڈز مبلغ 8کروڑ 25لاکھ روپے کے تقسیم کار کی منظوری دیدی ۔ترقیاتی فنڈز خواتین ، اقلیت اور یوتھ ممبر سمیت تمام منتخب ممبران میں مساوی تقسیم کی جائیگی ۔ تحصیل کونسل کے 50فیصد ڈسکریشن فنڈز میں 74لاکھ پچاس ہزار روپے ، واٹر سپلائی کے لئے 24لاکھ روپے ، میونسپل سروسز کے لئے مبلغ 35لاکھ روپے اور بیوٹفیکیشن کے لئے 41لاکھ پچاس ہزار روپے رکھے گئے ہیں ۔

اس سلسلے میں تحصیل کونسل بٹ خیلہ کا اجلاس زیر صدارت کنوینیر پیر صفدر شاہ منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم فضل واحد لالا جی ، اپوزیشن لیڈرمحمد اسحاق خان عرف غٹ دا ،محمد زاہد خان ، ضیاء الحق ایڈوکیٹ ، عثمان علی ، مولانا نعیم خان ، محمد صدیق خان ، الیاس خان ، خان بہادر ، سعید احمد ، عبد الکریم ، تاج محمد ، خواتین ممبران تسلیم اکبر ، گلشن بی بی سمیت تمام ممبران اور ٹی ایم او سمیت متعلقہ عملے کے اہلکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کے مخصوص نشست پر یاسین ملک جبکہ خاتون ممبر کے مخصوص نشست پر منتخب ہونے والے تسلیم اکبر نے حلف لیا ۔ مذکورہ نشستیں شاہد خان اور غزالہ خان کے استعفوں کے بعد خالی ہوئے تھیںجبکہ پی ٹی آئی کے ممبر تحصیل کونسل محمد اسحاق عرف غٹ داکثرت رائے سے اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔ اس موقع پرممبران تحصیل کونسل ضیاء الحق ایڈوکیٹ ، تحصیل نائب ناظم پیر صفدر شاہ ،محمدزاہد خان نے گذشتہ اجلاس کے کاروائی کے توثیق اور منٹس تیاری سمیت ترقیاتی فنڈز اور دیگر اُمورپر تفصیلی بحث کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم فضل واحد لالاجی نے کہا کہ ہمیں عوام نے خدمت کے لئے منتخب کیا ہے اور انشاء الله عوام کے خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے اور نہ کسی کو رخنہ ڈالنے کی اجازت دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ تمام ممبران میں فنڈز مساوی بنیادوں پر تقسیم کی جارہی ہے اور خواتین ، اقلیت اور یوتھ ممبر سمیت ہرمنتخب ممبر کوفنڈ سے مبلغ 25لاکھ روپے ملیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کے تقسیم کے طریقہ کار میں اپوزیشن لیڈر اسحاق خان غٹ دا ، محمد زاہد خان اور عثمان علی خان سمیت تمام ممبران نے بھر پور تعاون کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کا بے حد مشکور و ممنون ہوں ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اسحاق خان غٹ دا ، محمد زاہد خان اور عثمان علی خان نے کہا کہ تحصیل کونسل کو ایک گھرانے کی طرح سمجھتے ہیں اس لئے مسائل کے حل اور عوام کے ترقی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے کیونکہ ہمیں عوام نے اپنے مسائل کے حل اور علاقے کے ترقی کے لئے منتخب کیا ہے اور علاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل کا حل ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔

ممبر تحصیل کونسل ضیا ء الحق ایڈوکیٹ نے کہا کہ تحصیل کونسل میں تمام کاروائی قانون کے مطابق ہونی چاہئے اوراختیارات کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ہم سب قانون کے پابند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :