سوات سکائوٹس کے لیفٹیننٹ کرنل کی سربراہی میں قبائلی مشران کا جرگہ

جمعرات 1 مارچ 2018 20:14

لنڈیکوتل۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) جمرود غنڈی پمپ ہاوس میں 215 ونگ سوات سکاوٹس کے لیفٹیننٹ کرنل سید عدنان ظفر اور جمرود تحصیلدار شاہ وزیر خان کی سربراہی میں ملک فیض اللہ جان کوکی خیل,ملک منان ملاگوری,ملک خالد،ملک فضل مولا،ملک نقاب شاہ،خان افضل ،اور شلمان کے مشران ملک خلیفہ،ملک عرب شاہ،ملک جعفر خان پر مشتمل جرگے میں علاقائی امور اور علاقے میں امن قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں 215 ونگ سوات سکاوٹس کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سید عدنان ظفر نے 215 ونگ سوات سکاوٹس کے زیر انتظام علاقے کے مشران سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آج علاقے میں امن قائم ہونے میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے ساتھ آپ لوگوں کے اور علاقے کے عام عوام کی قربانیاں بھی شامل ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ مکمل تعان کیا ہے اور ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ جب 2014 کے چھٹے مہینے میں سوات سکاوٹس کے ونگ 215 اس علاقے میں آئی تو ہر طرف خواف و ہراس کا سماء تھا اور ملک دشمن عناصر کھلے عام دھنناتے پھررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مگر بہادر مشران،پولیٹیکل انتظامیہ اور عوام کی مدد سے سیکیورٹی فورسز اس قابل ہوئے کہ انہوں نے ملک دشمن عناصر کا اس علاقے میں نہ صرف صفایا کرایا بلکہ 215ونگ سوات سکاوٹس اب علاقے کے بہتری و ترقی کے لئے وقتاً بہ وقتاً اقدامات بھی کررہے ہیں۔جواب میں علاقائی مشرانے 215 ونگ سوات سکاوٹس کا شکریا ادا کیا کہ انہوں نے علاقے کے امن کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہے اور ساتھ میں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو جس طرح کی مدد کی بھی ضرورت ہو ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہونگے اور جہاں کہی بھی سکیورٹی فورسز کو شک ہوگا چاہے وہ ہمارے ہی گھر کیو ں نہ ہو آپ لوگ پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ملکر وہاں پر چھاپہ مار سکتے ہیں ،ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا.آخر میں مشران نے 215 ونگ سوات سکاوٹس کا شکریا ادا کیا کہ آپ لوگ نہ صرف علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور ترقیاتی کام کررہے ہیں بلکہ دوسری جانب لوگوں کے غمی خوشی میں بھی سب سے پہلے شریک ہوتے ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں اور اس بات پر ہم نہ صرف 215 ونگ سوات سکاوٹس کے شکرگزار ہے بلکہ خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں،اور 215 ونگ سوات سکاوٹس سے امید رکھتے ہیں اپنے زیر انتظام تمام علاقے میں مزید ترقیاتی کام،مزید میڈیکل کیمپس کا انعقاد اور اداروں کی کارگردگی پر کڑی نظر رکھیں گے۔

اس پر 215 ونگ سوات سکاوٹس کے کمانڈر لیفٹینٹ کرنل سید عدنان ظفر نے تمام مشران کا شکریا ادا کیا اور کہاں کہ باہمی کوششوں سے تمام مسائل پر قابو پانے کی مکمل کوشش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :