جمرود، بھگیاڑی چیک پوسٹ پر منشیات سمگل کرانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

جمعرات 1 مارچ 2018 20:13

لنڈیکوتل۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل انتظامیہ نے منشیات سمگل کرانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق کاروائی بھگیاڑی چیک پوسٹ پر عمل میں لائی گئی جہاں چیک پوسٹ پر موجود خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ایک کرولا کار نمبر N-1376 کو خفیہ اطلاع پر روکا، کار کی تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے چار کلو گرام چرس کو برآمد کرلیا،انتظامیہ نے مبینہ سمگر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :